چنئی:سن رائزرز حیدرآباد نے آئی پی ایل 2024 کے دوسرے کوالیفائر میں راجستھان رائلز کو 36 رنوں سے شکست دے کر فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔ حیدرآباد نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ جواب میں راجستھان رائلز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 137 رنز بنا سکی اور 36 رنز سے میچ ہار گئی۔
حیدرآباد کے اسپنرز شہباز احمد اور ابھیشیک شرما نے درمیانی اوورز میں وکٹیں لے کر راجستھان کی کمر توڑ دی۔ شہباز احمد نے 3 اور ابھیشیک شرما نے 2 وکٹ لے کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے دیے گئے 176 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان رائلز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 139 رن ہی بنا سکی ہے۔
راجستھان کی جانب سے دھربھ جورل 35 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 56 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔اس کے علاوہ یشسوی جیسوال 21 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 42 رن بنا کرآوٹ ہوئے۔راجستھان رائلز کے دیگر بلے باز خاطر خواہ رن بنانے میں ناکام رہے ۔حیدرآباد کی جانب سے شہباز احمد نے 3 اور ابھیشیک شرما نے 2 وکٹ لے کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔