نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو پیرس اولمپکس سے واپس آنے والے کھلاڑیوں سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے تمام کھلاڑیوں سے بات چیت بھی کی، جس کی ویڈیو آج پی ایم کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے شیئر کی گئی ہے۔ 34 مینٹس کی ویڈیو میں پہلے کھلاڑیوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ اس کے بعد پی ایم نے اولمپکس میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کی۔ قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم نے ونیش پھوگاٹ کا بھی ذکر کیا۔
وزیراعظم نے ونیش پھوگاٹ کی تعریف کی
وزیراعظم نے کہا کہ ونیش پھوگاٹ نے ریسلنگ کے فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے اپنی کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ اس دوران وزیراعظم نے تمغہ جیتنے والے دیگر کھلاڑیوں کی بھی تعریف کی اور یہ بھی کہا کہ جو کھلاڑی اس اولمپکس میں تمغے نہیں جیت سکے انہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کی محنت کو دیکھتے ہوئے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ آپ کو جلد ہی کامیابی ملے گی۔
کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران پی ایم نے کھیلوں کے تئیں کھلاڑیوں کے جذبہ کی بھی تعریف کی۔ پی ایم مودی نے اس دوران کئی کھلاڑیوں سے بھی بات کی۔ پی ایم مودی اولمپک ولیج میں اے سی نہ ہونے کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ اس مسائل کو بھی چند گھنٹوں میں ہی ختم کردیا گیا۔
اس کے بعد پی ایم مودی نے کہا، 'دنیا بھارت کے کھلاڑیوں کی تعریف کر رہی ہے۔ ان کی ہمت اور نظم و ضبط کی بہت تعریف کی جا رہی ہے۔ آپ سب اور پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ آپ سب نے بھارت کے ترنگے کی شان میں اضافہ کیا ہے۔ میں اسے اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں کہ آپ کو خوش آمدید کہنے کا موقع ملا۔