حیدرآباد: بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے بھی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ قبل ازیں گذشتہ روز ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے ایک دن بعد ہی جڈیجہ نے بھی بھی ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
کوہلی اور روہت کے بعد جڈیجہ نے بھی ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، مودی نے تعریف کی - PM Modi hails cricketer Jadeja - PM MODI HAILS CRICKETER JADEJA
ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی جیت کے بعد تین سینئر کھلاڑیوں روہت شرما، ویراٹ کوہلی اور رویندر جڈیجہ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ جڈیجہ کے سنیاس لینے کے اعلان کے بعد مودی نے ٹوئٹ کرکے آل راونڈر کھلاڑی کے پرفارمنس کی تعریف کی۔
Published : Jun 30, 2024, 9:19 PM IST
ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رویندر جڈیجہ نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’میں اپنی ٹیم کےلیے دیگر فارمیٹ کیلئے دستیاب رہوں گا، ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ جیتنا ہمارا خواب تھا جو پورا ہوچکا ہے، میں سپورٹ کیے جانے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔
جڈیہ کے اعلان کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹوئٹ کرکے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مودی نے کہا کہ ’آپ نے بطور آل راؤنڈر غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کرکٹ کے شائقین آپ کے اسٹائلش اسٹروک پلے، اسپن اور شاندار فیلڈنگ کی تعریف کرتے ہیں۔ کئی سالوں سے T20 میں آپ کے بہترین پرفارمنس کے لیے آپ کا شکریہ۔ آپ کے مستقبل کےلئے میری نیک خواہشات ہیں‘۔ جڈیجہ نے پی ایم مودی کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’بہت شکریہ سر‘۔