پیرس: بھارت نے پیرس پیرالمپکس میں اپنا ساتواں میڈل جیت لیا ہے۔ نشاد کمار نے پیرس پیرالمپکس میں مردوں کے ہائی جمپ T47 ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل جیت لیا۔
اس ایونٹ میں نشاد کی سب سے زیادہ چھلانگ 2.04 میٹر تھی جو اس سیزن کی ان کی بہترین چھلانگ بھی تھی۔ امریکہ کے روڈرِک نے 2.12 میٹر کی سب سے زیادہ چھلانگ لگا کر ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔
نشاد نے تین سال قبل ٹوکیو پیرالمپکس میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ تب انھوں نے ٹوکیو میں 2.06 میٹر چھلانگ لگائی تھی۔ واضح رہے کہ T47 زمرے میں وہ کھلاڑی شرکت کرتے ہیں ہے جن کے کہونی کے نیچے سے کوئی حصہ کٹا ہوا ہو یا دیگر معذوری ہو۔
اس سے پہلے پریتی پال نے ایتھلیٹکس میں ایک اور تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ جب وہ پیرالمپکس میں دو تمغے جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون ٹریک اور فیلڈ ایتھلیٹ بن گئیں۔