پیرس: تقریبا تین ہفتوں تک جاری رہنے والا اولمپک گیمز اسٹیڈ ڈی فرانس میں شاندار تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہونے کو ہے۔ دریائے سین پر منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب کے برعکس اختتامی تقریب کا انعقاد ایک روایتی تقریب کے ساتھ ہوگی، جسے دیکھنے کے لیے تقریباً 80 ہزار شائقین جمع ہوں گے۔
منوبھاکر اور سریجیش بھارتی پرچم بردار ہوں گے
اختتامی تقریب کے لیے بھارت نے منو بھاکر اور پی آر سریجیش کو قومی پرچم بردار کے طور پر نامزد کیا ہے۔ منو نے پیرس گیمز میں شوٹنگ میں 2 کانسے کے تمغے جیتے ہیں جبکہ دنیا بھر کے ہاکی کے بہترین گول کیپرز میں سے ایک پی آر سریجیش نے کچھ شاندار بچاؤ کر کے ہاکی ٹیم کو کانسے کا تمغہ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا اور یہ ان کا آخری گیم بھی تھا۔
منو نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا اور 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم میں سربجوت سنگھ کے ساتھ دوسرا کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ سریجیش نے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں اسپین کے خلاف بھارت کی 2-1 سے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔