حیدرآباد: پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب 26 جولائی کو ہے۔ اس وجہ سے دنیا کے تمام کھلاڑی اس ایونٹ میں شرکت کرنے کے لیے پیرس پہنچ چکے ہیں۔ بھارت کے بھی 117 کھلاڑی اولمپک گمیز میں شرکت کریں گے۔ کھلاڑیوں کی اتنی بڑی تعداد کے مقیم کے لیے اولمپک ولیج بھی کھول دیا گیا ہے۔
اولمپک ولیج کیا ہے؟
اولمپک ولیج جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ اولمپک گاوں ہے۔ جس کو اولمپک گیمز کے پیش نظر تیار کیا جاتا ہے۔ دراصل جس جگہ اولمپکس کھیلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، اس کے قریب ہی کھلاڑیوں کے لیے ایک جگہ بنائی جاتی ہے جس میں کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ کھلاڑیوں کی اسی رہائش کو اولمپک ولیج کہا جاتا ہے۔ اس اولمپک ولیج میں ملک اور دنیا کے تمام کھلاڑی اکٹھے ہوتے ہیں۔
اولمپک ولیج کب سے شروع ہوا؟
ابتدائی اولمپک کھیلوں میں کھلاڑیوں کے لیے کوئی اولمپک ولیج نہیں ہوتا تھا۔ اس وقت کچھ کھلاڑی ہوٹلوں یا ہاسٹلوں میں قیام کرتے تھے اور کچھ کھلاڑی اسکولوں یا دوسری رہائش گاہ کا انتخاب کرتے تھے۔ پہلا اولمپک ولیج لاس اینجلس میں 1932 کے کھیلوں کے لیے بنایا گیا تھا۔ جس میں 37 ممالک کے صرف مرد ایتھلیٹس ایک ساتھ کھاتے، سوتے اور تربیت حاصل کرتے تھے۔ اس ولیج میں ایک ہسپتال، ایک فائر اسٹیشن اور ایک پوسٹ آفس بھی موجود تھا۔ ابتدائی دنوں میں خواتین اولمپک ولیج میں نہیں بلکہ ہوٹلوں میں قیام کرتی تھیں۔
اولمپک ولیج میں کون سی سہولیات میسر ہوتی ہیں؟