نئی دہلی: پیرس اولمپکس 2024 کا پانچواں دن ہندوستان کے لیے اچھا رہا، ہندوستان نے آج کوئی میڈل میچ نہیں کھیلا لیکن ہندوستانی شٹلرز پی وی سندھو اور لکشیا سین دونوں نے اپنے اپنے میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ اس کے علاوہ سریجا اکولا نے ٹیبل ٹینس میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آج ہم آپ کو چھٹے دن کے مکمل شیڈول کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔
یکم اگست کو ہندوستانی کھلاڑیوں کے مقابلے
گولف - ہندوستانی کھلاڑی یکم اگست کو گولف میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے۔ مردوں کے انفرادی پلے راؤنڈ-1 کے میچ میں گگن جیت بھلر اور شوبھنکر شرما نظر آنے والے ہیں۔
مردوں کا انفرادی کھیل راؤنڈ-1 (گگن جیت بھولر اور شوبھنکر شرما) - دوپہر 12:30 بجے
شوٹنگ -ہندوستان آج شوٹنگ میں تمغہ حاصل کرنے کی امید کرے گا۔ مردوں کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن کے فائنل میں سوپنل کسالے ہندوستان کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ سیفٹ کور سمرا اور انجم مودگل خواتین کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن کوالیفکیشن میں کھیلتی نظر آئیں گی۔
مردوں کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز کا فائنل (سوپنل کسالے) - دوپہر 1 بجے
خواتین کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز کوالیفیکیشن (سیفٹ کور سمرا اور انجم مودگل) - سہ پہر 3:30 بجے