حیدرآباد: بھارتی خاتون شوٹر منو بھاکر نے پیرس اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ جس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت ہر کوئی مبارکباد دے رہا ہے۔ اس موقع پر معروف ریت آرٹسٹ سدرشن پٹنائک نے بھی اپنے سینڈ آرٹ کے ذریعے منو بھاکر کو مبارکباد دی ہے۔
پٹنائک نے اڈیشہ کے پوری ساحل پر 10 فٹ کی رائفل، اولمپک میڈل اور ترنگے کے مجسمے کے ساتھ منو بھاکر کی تصویر بنا کر مبارک باد پیش کی ہے۔ جس کے بعد سدرشن پٹنائک نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا کہ بھارت نے پیرس اولمپکس میں اپنا پہلا تمغہ جیتا! منو بھاکر کو خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے اور بھارت کے لیے شوٹنگ میں تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون بننے پر مبارکباد۔
قابل ذکر ہے کہ پٹنائک اس سے قبل سچن تندولکر سے لے کر ویراٹ کوہلی تک کئی بڑے اسپورٹس اسٹارز کو سینڈ آرٹ بنا کر ان کو مبارکباد دے چکے ہیں۔