اردو

urdu

ETV Bharat / sports

نیتا امبانی متفقہ طور پر دوبارہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی رکن منتخب - Nita Ambani IOC Member - NITA AMBANI IOC MEMBER

ریلائنس فاؤنڈیشن کے بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی کو پیرس اولمپکس سے قبل آئی او سی کے 142ویں اجلاس میں متفقہ طور پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے رکن کے طور پر دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے۔

Nita Ambani Re-Elected Unanimously As IOC Member
نیتا امبانی متفقہ طور پر دوبارہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی رکن منتخب (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 24, 2024, 10:37 PM IST

پیرس: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ نیتا امبانی کو پیرس میں جاری 142 ویں آئی او سی اجلاس میں متفقہ طور پر بھارت سے آئی او سی کی رکن کے طور پر دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔

آئی او سی کا دوبارہ رکن منتخب ہونے کے بعد نیتا امبانی نے کہا کہ میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی دوبارہ رکن کے طور پر منتخب ہونے پر بہت فخر محسوس کر رہی ہوں۔ میں صدر (تھامس) اور آئی او سی میں اپنے تمام دیگر ساتھیوں کا مجھ پر اعتماد اور بھروسہ کرنے پر شکرگزار ہوں۔"

ریلائنس فاؤنڈیشن کے بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی نے مزید کہا کہ "یہ دوبارہ انتخاب صرف ایک ذاتی سنگ میل نہیں ہے بلکہ عالمی کھیلوں کے میدان میں بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا اعتراف بھی ہے۔ میں خوشی اور فخر کے اس لمحے کو ہر بھارتی کے ساتھ شیئر کرتی ہوں اور بھارت اور دنیا بھر میں اولمپک موومنٹ کو فعال کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھنے کی منتظر ہوں۔"

قابل ذکر ہے نیتا امبانی کو پہلی بار 2016 میں ریو اولمپک گیمز میں آئی او سی کی باڈی میں شامل ہونے کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے آئی او سی میں شامل ہونے والی وہ بھارت کی پہلی خاتون بن گئیں۔

جس کے بعد انھوں نے اس ایسوسی ایشن کے لیے بھرپور کوششیں کیں اور بھارت کے عزائم اور اولمپک ویژن کو بھی آگے بڑھایا ہے۔ اسی کوشش میں انھوں نے اکتوبر 2023 میں ممبئی میں آئی او سی سیشن کی میزبانی بھی کی۔

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (IOA) کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کے حصے کے طور پر ریلائنس فاؤنڈیشن نے پیرس اولمپکس 2024 میں پہلی مرتبہ انڈیا ہاؤس کھول رہا ہے۔

انڈیا ہاؤس بھارتی ایتھلیٹس کے لیے گھر سے دور ضرور ہوگا، لیکن جیت کا جشن منانے اور دنیا کے ساتھ انڈیا کے اولمپک سفر کا اشتراک کرنے کی بہترین اور خوشگوار جگہ ہوگی۔ یہ قدم عالمی کھیلوں میں ایک طاقت بننے کے بھارت کے عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ابھینو بندرا کو اولمپک آرڈر سے نوازنے کا اعلان کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details