حیدرآباد: بھارتی کھلاڑیوں نے پیرس اولمپکس میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جس کی وجہ سے بھارت نے اب تک کل 3 کانسے کے تمغے جیت چکا ہے۔ اب بھارتی شائقین اپنے کھلاڑیوں سے چاندی اور سونے کے تمغوں کی توقع کر رہے ہیں۔ اب بھی بھارت کے کئی کھلاڑی ایسے ہیں جو بھارت کو جاری اولمپکس میں مزید تمغے دلوا سکتے ہیں۔
اس لیے آج ہم آپ کو ان بھارتی کھلاڑیوں کے بارے میں بتانے والے ہیں جو ملک کے لیے گولڈ یا سلور میڈل جیت سکتے ہیں۔ جانیے کون کون ہیں دعویدار..
1- نیرج چوپڑا: تمام بھارتی شائقین اس وقت گولڈن بوائے نیرج چوپڑا سے گولڈ میڈل جیتنے کی توقع کر رہے ہیں۔ کیونکہ انھوں نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں جیولن تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا اور ان کی حالیہ کارکردگی بھی شاندار رہی ہے۔ اس وجہ سے اس دفعہ وہ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ نیرج چوپڑا کے میچز 6 اگست سے شروع ہوں گے۔
2- بھارتی ہاکی ٹیم: بھارتی ہاکی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے، جہاں ان کا مقابلہ برطانیہ سے ہوگا۔ اس میچ میں فتح بھارت کو سیمی فائنل میں داخل کر دے گی، جس کی وجہ سے بھارتی ہاکی ٹیم کو تمغہ جیتنے کا ایک سنہرہ موقع ملے گا۔ اس ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس میں کانسے کا تمہ جیتا تھا۔
3- لکشیا سین: بھارت کے بیڈمنٹن اسٹار لکشیا سین مردوں کے سنگلز بیڈمنٹن ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وہ پیرس اولمپکس 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ اگر وہ اس میں بھی کامیاب ہو جاتے ہیں تو بھارت کے لیے ایک تمغہ یقینی بنا سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ لکشیا پیرس اولمپکس میں مردوں کے سنگلز بیڈمنٹن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے بھارتی ہیں۔ لکشیا کا سیمی فائنل 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔
4- میرابائی چانو: بھارتی ویٹ لفٹر میرابائی چانو سے بھی بھارتی شائقین کو تمغے کی امید ہے، انہوں نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ لیکن اب ان کے پاس اپنے تمغے کا رنگ بدلنے کا موقع ہے۔بھارت کو اس بار ان سے گولڈ میڈل کی امید ہے۔ میرابائی چانو 7 اگست کو 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں اپنا میچ کھیلیں گی۔