اردو

urdu

تاریخ رقم کرنے کے بعد پیرس اولمپکس میں مانیکا اور شریجا کا تاریخی سفر ختم - Paris Olympics 2024

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 1, 2024, 12:41 PM IST

بھارت کی نوجوان اسٹار ٹیبل ٹینس کھلاڑی شریجا اکولا اور مانیکا بترا خواتین کے انفرادی ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں ہار کر پیرس اولمپکس میں سنگلز ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔ شریجا کو دنیا کی نمبر ایک چینی کھلاڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مانیکا کو جاپان کی کھلاڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Manika Batra, Sreeja Akula ousted, India singles campaign ends in  table tennis
پیرس اولمپکس میں مانیکا اور شریجا کا تاریخی سفر ختم (AP PHOTO)

پیرس: ٹیبل ٹینس سنگلز ایونٹ میں بھارت کا چیلنج پیرس اولمپکس میں اس وقت ختم ہوگیا جب بھارت ٹاپ پیڈلرز مانیکا بترا اور سریجا اکولا اپنے اپنے پری کوارٹر فائنل میچ میں شکست کھاگئیں۔ شریجا اکولا خواتین کے سنگلز راؤنڈ آف 16 کے ٹیبل ٹینس میچ میں چین کی سن ینگشا سے 4 - 0 سے ہار گئیں۔

بھارت کی نوجوان پیڈلر شریجا اکولا کو خواتین کے سنگلز کے راؤنڈ آف 16 میں 12 - 10، 12 - 10، 11 - 8 اور 11 - 3 کے اسکور سے عالمی نمبر ایک چین کی سن ینگشا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل 26 سالہ اکولا نے راؤنڈ آف 32 میں سنگاپور کے زینگ جیان کو 4 - 2 سے شکست دی تھی۔ اس جیت کے ساتھ وہ اولمپکس کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والی مانیکا بترا کے بعد دوسری بھارتی ٹیبل ٹینس کھلاڑی بن گئی تھیں۔

اس سے پہلے عالمی نمبر 28 کی بھارتی کھلاڑی مانیکا کو جاپانی کھلاڑی کے خلاف 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ پہلا موقع تھا جب بھارتی پیڈلرز پری کوارٹر فائنل میں پہنچے اور کوارٹر فائنل میں جگہ کے لیے مقابلہ کر رہے تھے۔ اپنی شکست کے باوجود مانیکا اور شریجا کو شکست تک اپنا بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دینے پر فخر ہونا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details