پیرس: ساتوِک سائراج اور چراغ شیٹی کی اسٹار بھارتی شٹلر جوڑی ہفتہ سے شروع ہونے والے مردوں کے ڈبلز بیڈمنٹن مقابلے میں طلائی تمغے کے مضبوط دعویدار کے طور پر اولمپکس کا آغاز کرے گی، جبکہ پی وی سندھو لگاتار تیسری مرتبہ تمغہ جیت کر بھارتی کھیلوں میں نئی تاریخ رقم کرنے کی کوشش کریں گی۔
پی وی سندھو نے پچھلے دو اولمپکس میں چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے تھے اور پیرس میں اس کو برقرار رکھنے کے لیے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ جہاں تک ساتوک اور چراغ کا تعلق ہے تو انہوں نے اس سال فرنچ اوپن میں مینز ڈبلز ٹائٹل جیتا تھا۔
ایچ ایس پرنائے
مردوں کے سنگلز میں ایچ ایس پرنائے اور لکشیا بھی پہلی دفعہ اولمپک گیمز میں اپنا چیلنج پیش کریں گے۔ دونوں نے سے بھی میڈل کی کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ لیکن ان دونوں میں سے صرف ایک ہی تمغہ جیت سکتا ہے کیونکہ گروپ مرحلے سے آگے بڑھنے کے بعد یہ دونوں کھلاڑی پری کوارٹر فائنل میں آمنے سامنے ہوں سکتے ہیں۔
اولمپکس سے پہلے بھارت کے سنگلز کھلاڑیوں کی کارکردگی کافی اچھی نہیں رہی ہے لیکن مردوں کے ڈبلز میں ساتوک اور چراغ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس سال وہ چار مقابلوں کے فائنل میں پہنچے تھے جس میں سے انھوں نے دو ٹائٹل پر قبضہ کیا ہے۔
ساتوک اور چراغ
ساتوک اور چراغ کو گروپ سی میں آل انگلینڈ کے موجودہ چیمپئن فجر الفیان اور انڈونیشیا کے محمد ریان آرڈینٹو، جرمنی کے مارک لیمسفس اور مارون سیڈل اور فرانس کے لوکاس کوروی اور رونن لیبار کے ساتھ فکسچر میں رکھا گیا ہے۔