پیرس: پیرس اولمپکس کے دوسرے دن بھارتی کھلاڑیوں نے روئنگ اور شوٹنگ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارتی شوٹر رمیتا جندال نے خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل کے انفرادی ایونٹ میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
رمیتا 631.5 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہیں۔ جبکہ ایلاوینل 630.7 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر رہی اور وہ ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔ کیونکہ ٹاپ 8 شوٹر ہی فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کر سکتے ہیں۔
وہیں دوسرے ایونٹ روئنگ میں بلراج پوار نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کی ہے۔ وہ مردوں کے سنگلز روئنگ کھیل میں کوارٹر فائنل میں پہنچنے والے پہلے بھارتی بن گئے ہیں۔ 25 سالہ آرمی مین بلراج 7:12.41 کی ٹائمنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔