لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔جہاں ایک طرف شان مسعود کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے دوسری طرف شاہین شادہ آفریدی کو وائس کپتان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔
پاکستانی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے منتخب کردہ ٹیم میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ۔بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے اپنے کیرئیر کا آغاز کریں گے۔
پاکستانی کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد ہریرہ، کامران غلام اور محمد علی کو گھریلو کرکٹ مقابلوں میں قابلِ ذکر کارکردگی کی بنیاد پر پاکستانی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا۔انہوں نے رواں سیزن میں اپنی کارکردگی سے سلیکشن کمیٹی کو متاثر کیا ہے۔