نئی دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق تیز گیندباز وسیم اکرم نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے پسندیدہ فاسٹ بولر کے بارے میں بات کی ہے۔ اس دوران قابل ذکر بات یہ تھی کہ وسیم اکرم نے اپنے انٹرویو میں پاکستان سے اپنے پسندیدہ باؤلر کا انتخاب نہیں کیا کو ملک اپنی تیز گیندبازی کے لیے ہی جانا جاتا ہے۔
وسیم اکرم کی اس پسند کے متعلق تمام پاکستانی شائقین حیران ہیں کیونکہ شائقین کو توقع تھی کہ وسیم اکرم پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی یا نسیم شاہ جیسے کسی نوجوان پاکستانی باؤلر کو اپنا پسندیدہ باؤلر منتخب کر سکتے ہیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ 'اگر مجھے کسی کو تیز گیندباز کو منتخب کرنا ہے تو شاید میرے ہم وطنوں کو میرا یہ جواب پسند نہ آئے، کیونکہ اس وقت میرا پسندیدہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ ہے۔ وہ تینوں فارمیٹس کے بہترین گیندباز ہیں، یہی وجہ ہے کہ میں اس سے بہت متاثر ہوں۔