نئی دہلی: پاکستان نے آسٹریلیا کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دے دی ہے۔ سیریز میں 1-0 سے پیچھے رہنے کے بعد محمد رضوان کی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرا ون ڈے نو اور تیسرا ون ڈے آٹھ وکٹوں سے جیت کر سیریز اپنے نام کر لی۔ پاکستان کی یہ جیت اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ ٹیم نے آسٹریلیا کو 22 سال بعد اُسی کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے۔ پاکستان نے آخری بار 2002 میں آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی۔
پاکستان نے تیسرا ون ڈے میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا:
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ پرتھ میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے صرف 140 رنز بنائے۔ پاکستانی گیند باز شاہین آفرید اور نسیم شاہ نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ گزشتہ میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے حارث رؤف اس میچ میں صرف 2 وکٹیں حاصل کر سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے شان ایبٹ نے سب سے زیادہ 30رنز بنائے جبکہ میتھیو شارٹ صرف 22 رنز بنا سکے۔