اردو

urdu

شاہین آفریدی بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر - PAK VS BAN 2nd Test

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 29, 2024, 4:01 PM IST

بنگلہ دیش کے خلاف جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے پاکستان کے اسٹار تیز گیندباز شاہین آفریدی کو باہر کردیا گیا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران شاہین اور کپتان مسعود کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جو ٹیم میں اتحاد و اتفاق پر سوال کھڑے کر رہی تھی۔

شان مسعود اور شاہین آفریدی
شان مسعود اور شاہین آفریدی (AFP PHOTO)

حیدآباد: پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو رہا ہے۔ جس کے لیے پاکستان کی بارہ رکنی ٹیم کا بھی اعلان کردیا گیا۔ جس میں تیز گیندباز شاہین آفریدی کو جگہ نہیں دی گئی جبکہ مین اسپینر ابرار احمد اور تیز گیندباز میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی ابھی باپ بنے ہیں اور ہم چاہتے ہیں وہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ وقت گزاریں۔ قابل ذکر ہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سوشل میڈیا پر کپتان شان مسعود اور شاہین آفریدی کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جو ویڈیو ٹیم کے اندر اختلافات کو اجاگر کر رہا تھا۔

ویڈیو وائرل میں کپتان شان مسعود ٹیم کو میدان میں اترنے سے پہلے کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اسی دوران ان کے پاس کھڑے تیز گیندباز شاہین آفریدی نے اپنے کندھے سے شان مسعود کا ہاتھ ہٹا دیا۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے دس وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔ جس کے بعد سے پاکستان ٹیم کافی زیادہ تنقید کی زد میں بھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details