اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پاکستانی ٹیم میں پھوٹ، شاہین آفریدی اور شان مسعود کا ویڈیو وائرل - No Unity in Pakistan Team - NO UNITY IN PAKISTAN TEAM

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے درمیان اتحاد کا فقدان اس وقت صاف دکھا جب بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران شاہین آفریدی اور کپتان شان مسعود کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی۔ جس سے اس خبر کو تقویت مل رہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 26, 2024, 6:52 PM IST

نئی دہلی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کی وجہ سے بنگلہ دیش نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ قابل ذکر ہے کہ یہ بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی جیت تھی۔

اس میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی کافی زیادہ تنقید ہو رہی ہے۔ ٹیم میں ایک بھی مین اسپینر کو شامل نہ کرنے پر پاکستانی شائقین سے لے کر سابق کرکٹرز ٹیم مینجمنٹ اور کپتان پر سوال کھڑے کر رہے ہیں۔ جبکہ ٹیم انٹظامیہ اور گیندباز راولپنڈی کی پچ کو اس ہار کے لیے ذمہ دار ٹہرا رہے ہیں۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک دو ایسی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہے جس سے یہ کرکٹ شائقین کے ذہن میں میسج جا رہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ دراصل پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں کپتان شان مسعود ٹیم کو میدان میں اترنے سے پہلے کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اسی دوران ان کے پاس کھڑے تیز گیندباز شاہین آفریدی نے اپنے کندھے سے شان مسعود کا ہاتھ ہٹا دیا۔ جس کی ویڈیو کافی تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا کیونکہ یہ ویڈیو پاکستان کرکٹ ٹیم میں پھوٹ کا اشارہ دے رہا ہے۔

اس کے علاوہ ایک دوسرے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کپتان مسعود ڈریسنگ روم میں غصے میں نئے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ بحث کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیش نے تاریخی جیت درج کی

پاکستان نے پہلی اننگز 6 وکٹ کھو کر 448 کے مجموعی اسکور پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔ جبکہ بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں مجموعی طور پر 565 رنز بنائے جس کی وجہ سے انھیں پاکستان پر 117 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

لیکن پاکستان کی دوسری اننگز محض 146 رنز پر سمٹ گئی، جس سے مہمان ٹیم کو پاکستانی سرزمین پر تاریخ رقم کرنے کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف ملا اور اس چھوٹے ہدف کو مہمان ٹیم نے باآسانی حاصل کر لیا۔

پہلے ٹیسٹ میں تاریخی جیت کے بعد بنگلہ دیش نے دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ اسی مقام پر 30 اگست سے کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کی شرمناک شکست پر شاہد آفریدی اور رمیز راجہ سمیت سابق کرکٹروں نے کس کو ذمہ دار ٹہرایا؟

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شرمناک شکست

ABOUT THE AUTHOR

...view details