اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی سی سی ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ راچن رویندرا کے نام

عالمی کرکٹ باڈی آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے اسٹار بلے باز راچن رویندرا کو آئی سی سی ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر 2023 کے ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے۔ راچن نے 2023 میں 41 کی اوسط سے 820 ون ڈے رنز بنائے اور 6.02 کی اکانومی سے 18 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

rachin ravindra clinched the ICC Men's Emerging Cricketer of the Year 2023
آئی سی سی ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ راچن رویندرا کے نام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 9:00 PM IST

حیدرآباد: نیوزی لینڈ کے نوجوان کھلاڑی راچن رویندرا کو آئی سی سی نے ابھرتے ہوئے سال کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے اس ابھرتے ہوئے اسٹار کو آئی سی سی نے ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر 2023 کا تاج پہنایا ہے۔ راچن ورلڈ کپ 2023 میں نیوزی لینڈ کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔ ولڈ کپ میں راچن نے شاندار بلے بازی کی اور نیوزی لینڈ کے لیے تین سنچری کی۔ ایک کرکٹر کے طور پر راچن کے لیے سال 2023 بہت اچھا گزرا ہے۔

راچن رویندرا نے یہ ایوارڈ جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز جیرالڈ کوٹزی، سری لنکا کے تیز گیند باز دلشان مدوشنکا اور بھارتی نوجوان بلے باز یشسوی جیسوال کو پیچھے چھوڑ کر حاصل کیا ہے۔ ایوارڈ قبول کرنے کے بعد رویندرا نے کہا کہ ظاہر ہے کہ یہ بہت خاص احساس ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جب بھی آپ کو کسی چیز کے لیے انعام دیا جاتا ہے تو یہ ہمیشہ خاص ہوتا ہے۔

راچن رویندرا نے 2023 میں 41 کی اوسط سے 820 ون ڈے رنز بنائے ہیں۔ ون ڈے میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 108.03 رہا ہے۔ انھوں نے 46.61 کی اوسط اور 6.02 کی اکانومی سے 18 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ یہ ورلڈ 2023 تھا جہاں رویندر ایک کرکٹر کے طور پر کافی زیادہ پھلے پھولے تھے۔ انہوں نے ورلڈ کپ میں 96 گیندوں میں 123 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیل کر اپنی کلاس کا بے مثال مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details