پیرس: پیرس اولمپکس 2024 میں بھارت کی مہم اب تک کافی زیادہ اچھی نہیں رہی ہے۔ کیونکہ بھارت ابھی تک صرف تین کانسے کے تمغے جیت سکا ہے اور وہ میڈل ٹیبل میں اس وقت 54 ویں نمبر پر ہے۔ بھارت کے 140 کروڑ عوام کی نظریں اب اسٹار جیولن پھینکنے والے اور موجودہ اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا پر ٹکی ہوئی ہیں۔
ٹوکیو اولمپکس میں تاریخی گولڈ میڈل جیتنے کے بعد نیرج سے امیدیں کافی زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ شائقین اب یہ دیکھنے کے لیے بے چین ہیں کہ کیا نیرج تاریخ کو دہرا سکتے ہیں۔
پیرس اولمپکس میں نیرج چوپڑا کب ایکشن میں آئیں گے؟
نیرج چوپڑا آج بتاریخ 6 اگست کو جیولین تھرو ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ گروپ اے کا کوالیفکیشن راؤنڈ دوپہر 1 بجکر 50 منٹ پر شروع ہوگا اور گروپ بی کا مقابلہ اسی دن دوپہر 3 بجکر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔ اگر نیرج کوالیفکیشن راؤنڈ سے آگے بڑھتے ہیں تو وہ پھر 8 اگست کو بھارتی وقت کے مطابق رات 11:55 بجے شروع ہونے والے فائنل میں نظر آئیں گے۔
نیرج چوپڑا کا میچ کہاں دیکھ سکتے ہیں؟
پیرس اولمپکس 2024 کے بھارتی کھلاڑیوں کے تمام میچز Sports18 نیٹ ورک ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔ پیرس اولمپکس کو انگریزی میں Sports18 1 اور Sports18 1 HD پر نشر کیا جا رہا ہے، آپ ان تمام چینلز پر نیرج چوپڑا کو لائیو دیکھ سکیں گے۔