حیدرآباد : پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں کے جیولین تھرو فائنل مقابلہ میں نیرج چوپڑا نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو سلور میڈل دلانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے جیولین تھرو ایونٹ میں 89.45m کی سیزن کی بہترین تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ وہیں پاکستان کے ارشد ندیم نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 92.97 میٹر تک تھرو کیا اور اولمپک میں نیا ریکارڈ بناکر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ اسی طرح گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے کانسی کا تمغہ (88.54 میٹر) حاصل کیا۔
پیرس گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم کی جانب سے اولمپکس کا نیا ریکارڈ بنانے کے بعد بھارت کے 'گولڈن بوائے' نیرج چوپڑا کو مردوں کے جیولن تھرو مقابلے میں چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ نیرج نے اپنے سیزن کا بہترین تھرو 89.45 میٹر ریکارڈ کیا لیکن ندیم نے 92.97 میٹر کا اولمپک ریکارڈ تھرو رجسٹر کرنے کے بعد بیک ٹو بیک گولڈ میڈل جیتنے کی نیرج کی امیدوں کو ختم کردیا۔ اپنی چھٹی اور آخری کوشش میں، بھارتی کھلاڑی نے 91.79 کا تھرو ریکارڈ کیا، جو ان کا کیریئر کا دوسرا بہترین تھرو بن گیا۔