نیویارک:ہندوستان کے کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا خیال ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کے سنسنی سے کوئی نہیں بچ سکتا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں اتوار کو ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ سدھو نے اسٹار اسپورٹس پر کہاکہ مجھے لگا کہ اگر میں ہیرو بننا چاہتا ہوں تو یہ میرا موقع ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اگر میں پاکستان کے خلاف اچھا کھیلتا ہوں تو شائقین میری تمام بری اننگز بھول جائیں گے۔
نوجوت سنگھ سدھو نے کہاکہ ایسے بہت سے مواقع آئے جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ سے ہمیشہ ایک کھلاڑی کرکٹ کی دنیا میں ستارہ بن کر چمکا۔ چیتن شرما اکثر مجھے یاد دلاتے ہیں کہ انہوںنے ون ڈے میں ہیٹ ٹرک کی اور 200 وکٹ حاصل کئے لیکن میں جہاں جاتا ہوں لوگ اس چھکے کے بارے میں پوچھتے ہیں جو جاوید میانداد نے آخری گیند پر لگایا تھا۔