ممبئی: آئی پی ایل کے 48 ویں میچ میں ممبئی انڈینز بمقابلہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں لکھنؤ نے ممبئی کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ اس کے بعد بی سی سی آئی نے ممبئی کے کپتان ہاردک پانڈیا پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے اوورز وقت پر مکمل نہیں کئے۔ جس کی وجہ سے کپتان ہاردک پانڈیا پر 24 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی پی ایل کے اس سیزن میں یہ دوسرا موقع ہے جب ممبئی سلو اوور ریٹ کا قصوروار پایا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ 'آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت سلو اوور ریٹ کے معاملے میں یہ ممبئی کی ٹیم کا سیزن میں دوسرا جرم تھا۔ اس لیے ہاردک پانڈیا پر 24 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔