اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ممبئی نے ٹاس جیت کر لکھنو کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی - IPL 2024

وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی پی ایل کے67 ویں میچ میں میزبان ممبئی انڈنیز نے لکھنو سپرجائنٹس کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کی فرست الیون میں تبدیلی ہوئی ہے۔

ممبئی نے جیتا ٹاس،لکھنو کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
ممبئی نے جیتا ٹاس،لکھنو کو پہلے بیٹنگ کی دعوت (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 7:29 PM IST

ممبئی: آئی پی ایل 2024 کا 67 واں میچ آج ممبئی انڈینز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لکھنؤ سپر جائنٹس کو یہ میچ بڑے فرق سے جیتنے کے ساتھ دوسری ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا پڑے گا جو مشکل ہے۔ ایسے میں دونوں ٹیمیں جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ سے رخصت ہونا چاہیں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آج سخت میچ متوقع ہے۔

ممبئی انڈنیز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیتنے کے بعد کہاکہ وانکھڑے اسٹیڈیم میں ہدف کا تعاقب آسان ہوتا ہے۔ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔جسپریت بمراہ کی جگہ ارجن تندولکر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

لکھنو سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل نے کہاکہ کونٹن ڈی کوک کی جگہ پاڈیکل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔رواں آئی پی ایل میں شروعات بہتر ہوئی لیکن یکے بعد دیگر میچ ہارنے کے سبب امید کے مطابق پوزیشن حاصل نہیں کرسکے۔

یہ سیزن لکھنؤ سپر جائنٹس اور ممبئی انڈینس دونوں کے لیے ڈراونا خواب جیسا رہا ہے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے اب تک 13 میچ کھیلے ہیں اور 6 میچ جیتنے کے بعد وہ فی الحال 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں 7 ویں نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی 5 بار کی آئی پی ایل چیمپیئن ممبئی انڈینز نے اتنے ہی میچوں میں صرف 4 جیت حاصل کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں 8 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے 10ویں نمبر پر ہے۔

وانکھیڑے اسٹیڈیم کی پچ بلے بازوں کے لیے مددگار ہے۔ اس پچ پر بلے باز تیز باؤنس اور رفتار کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور گیند آسانی سے بلے تک آتی ہے۔ وانکھیڑے میں نئی ​​گیند بھی تیز گیند بازوں کی مدد کرتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلورو یا چنئی کون بنائے گا پلے آف میں جگہ - IPL Playoff Scenario

وہ جلد وکٹیں لینے میں کامیاب رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس پچ پر اسپن گیند بازوں کے لیے کوئی خاص مدد نہیں ہے۔ ایک بار گیند وانکھیڑے کے تیز آؤٹ فیلڈ سے نکل جائے تو فیلڈر کے لیے اسے روکنا آسان نہیں ہوتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details