حیدرآباد: بھارت سمیت دنیا میں مختلف قسم کے کھیل کھیلے جاتے ہیں۔ لیکن مقبولیت کے اعتبار سے کچھ کھیل ایسے بھی ہیں جو کئی ممالک میں کھیلے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے مداحوں کی تعداد بھی کروڑوں میں ہے۔
بہت سے ممالک مختلف کھیلوں میں اپنی الگ پہنچان بھی رکھتے ہیں۔ جیسے بھارت کو کرکٹ میں ماسٹر کہا جا سکتا ہے جبکہ چین ٹیبل ٹینس، برازیل فٹ بال اور جمیکا ایتھلیٹکس کے لیے جانا جاتا ہے۔ تو آج ہم آپ کو دنیا کے مقبول ترین دس کھیلوں کے بارے میں بتانے والے ہیں۔
دنیا کے دس مقبول ترین کھیل
فٹ بال:
فٹ بال دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک ہے۔ فٹ بال کا آغاز 12ویں صدی میں انگلینڈ میں ہوا تھا۔ یہ کھیل تقریباً 208 ممالک میں کھیلا جاتا ہے اور فٹ بال تقریباً 93 ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس گیم کے شائقین کی تعداد تقریبا 4 ارب ہے۔ اس کھیل میں 11 کھلاڑی دو ٹیموں میں کھیلتے ہیں۔ مقبولیت کے اعتبار سے فٹ بال دنیا کا نمبر ون کھیل ہے۔
کرکٹ:
کرکٹ دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں دوسرے نمبر پر ہے۔ یہ کھیل 16ویں صدی کے آخر میں انگلینڈ میں شروع ہوا۔ کرکٹ انگلینڈ کا قومی کھیل بھی ہے۔ اس کھیل میں 100 سے زائد ممالک حصہ لیتے ہیں۔ اس کھیل کو بھی ہر ایک ٹیم میں 11 کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔ انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کا شمار کرکٹ کی مضبوط ترین ٹیموں میں ہوتا ہے۔
ہاکی:
ہاکی دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک ہے۔ اس کا آغاز تیسری صدی قبل مسیح میں ہوا۔ تقریباً 2 سے 3 بلین لوگ اس گیم کو پسند کرتے ہیں۔ یہ دنیا کا تیسرا مقبول ترین گیم ہے۔ اس کھیل میں 11 کھلاڑیوں کی دو ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ہر کھلاڑی کا مقصد گیند کو مخالف ٹیم کے گول پوسٹ میں داخل کرنا ہوتا ہے۔ ہاکی یورپ، افریقہ، ایشیا اور آسٹریلیا میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔
ٹینس:
ٹینس بھی دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک ہے۔ یہ کھیل 12ویں صدی میں فرانس میں شروع ہوا۔ اس گیم میں 2 کھلاڑی سنگل یا 4 کھلاڑی ڈبلز میں کھیلتے ہیں۔اس گیم کے دنیا بھر میں تقریباً 1 بلین شائقین ہیں۔
والی بال: