ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ 2024 کا 14 واں میچ ممبئی انڈینز اور راجستھان رائلز کے درمیان ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ یہ ممبئی انڈینز کا پہلا ہوم میچ ہے اور اس میچ کو جیت کر ایم آئی اپنی جیت کا کھاتہ کھولنا چاہے گی۔ ممبئی اب تک کھیلے گئے اپنے 2 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
وہیں دوسری جانب راجستھان کی ٹیم یہ میچ جیت کر جیت کی ہیٹ ٹرک کرنا چاہے گی۔ وہ اس سیزن میں اب تک کھیلے گئے 2 میچ جیت چکے ہیں۔ ممبئی اور راجستھان کے درمیان اب تک کل 28 میچ کھیلے جا چکے ہیں، جس میں ممبئی نے 15 میچ جیتے ہیں جبکہ راجستھان نے 12 میچ میں جیت حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ اب اس میچ میں راجستھان کے پاس اپنے اعداد و شمار کو مزید بہتر کرنے کا موقع ملے گا۔
ٹاس جیتنے کے بعد راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن نے کہا کہ ہم پہلے بولنگ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وکٹ تازہ لگ رہی ہے اور یہاں سیزن کا پہلا میچ ہے جس سے ہمیں امید ہے کہ فاسٹ بولرز کو پچ سے مدد ملے گی۔