اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایل ایس جی میں ڈیوڈ ولی کی جگہ میٹ ہنری - IPL 2024

MATT HENRY IN LSG: میٹ ہنری نے ٹاٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے لیے لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ ایل ایس جی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بالر کی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

ایل ایس جی میں ڈیوڈ ولی کی جگہ میٹ ہنری
ایل ایس جی میں ڈیوڈ ولی کی جگہ میٹ ہنری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 30, 2024, 8:30 PM IST

لکھنؤ:روں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے اپنی ٹیم کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر میٹ ہنری کی خدمت حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز میٹ ہنری نے ٹاٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے لیے لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ آئی پی ایل ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ ہنری انگلینڈ کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ولی کے متبادل کے طور پر آئے ہیں جو ذاتی وجوہات کی بناء پر ٹورنامنٹ سے ہٹ گئے ہیں۔ ہنری 1.25 کروڑ روپے کی اپنی بنیادی قیمت پر شامل ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کولکاتا نے بنگلورو کو سات وکٹوں سے دی شکست - KKR Defeat RCB By 7 Wickets

ہنری اب تک 25 ٹیسٹ، 82 ایک روزہ بین الاقوامی اور 17 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔اس سے پہلے وہ ٹاٹا آئی پی ایل میں پنجاب کنگز اور چنئی سپر کنگز کا حصہ رہ چکے ہیں۔ وہ 2017 میں پنجاب کنگز کے لیے اب تک دو ٹاٹا آئی پی ایل میچز میں حصہ لے چکے ہیں۔ یل ایس جی کے کوچ جسٹن لنگر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ فاسٹ بالر کی شمولیت سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔میٹ ہنری نے نیوزی لینڈ کی جانب سے اب تک 25 ٹیسٹ ،82 ون ڈے اور 17 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details