اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اولمپک میڈلسٹ منو بھاکر کے پسندیدہ کرکٹرز کون ہیں؟ - Manu Bhaker Favourite Cricketer - MANU BHAKER FAVOURITE CRICKETER

پیرس اولمپکس کی کانسی کا تمغہ جیتنے والی شوٹر منو بھاکر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے نام کا انکشاف کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک اسٹار ایتھلیٹ کے بارے میں بھی بات کی جس نے ان کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔ Manu Bhaker Favourite Cricketer

Manu Bhaker
منو بھاکر (Getty Images)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 26, 2024, 7:49 PM IST

حیدرآباد: بھارت کی اسٹار شوٹر منو بھاکر نے پیرس اولمپکس میں دو کانسے کا تمغہ جیت کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی زیادہ ٹرینڈ بھی کرتی رہتی ہیں۔ اس وجہ سے ان کے مداح بھی اب ان کی پسند اور ناپسند جاننے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ اس شاندار کامیابی کے بعد بھارت کے گولڈن بوائے نیرج چوپڑا کے ساتھ منو بھاکر کی شادی کی افواہ بھی بہت زیادہ سرخیوں میں ہے۔

اسی درمیان منو بھاکر نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے نام کا انکشاف کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک اسٹار ایتھلیٹ کے بارے میں بات کی جو ان کی تحریک تھی۔ انھوں نے اپنے انٹرویو کہا کہ مجھے بہت سے کھلاڑی پسند ہیں لیکن میں صرف چند ناموں کا ذکر کرنا چاہوں گی۔ جس کے ساتھ ایک گھنٹہ بھی وقت گزارنا اعزاز کی بات ہوگی۔

منو نے کہا کہ ٹیم انڈیا میں تین کرکٹرز میرے فیورٹ ہیں اور وہ سچن تنڈولکر، مہندر سنگھ دھونی اور ویراٹ کوہلی ہیں۔ ان تینوں کے ساتھ وقت گزارنا اعزاز کی بات ہوگی، یہاں تک کہ ان سے تھوڑی دیر بات کرنا بھی بہت متاثر کن ہے۔ منو بھاکر نے مزید کہا کہ میں نے یوسین بولٹ کی سوانح عمری بھی پڑھی ہے اور میں ان کے کئی انٹرویوز بھی دیکھے ہیں۔

اس سے قبل منو بھاکر کی ملاقات ٹیم انڈیا کے ٹوئنٹی کے کپتان سوریہ کمار سے بھی ہوئی، منو بھاکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سوریہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیم انڈیا کے مسٹر 360 کے ساتھ ایک نئے کھیل کی تکنیک سیکھتی ہوئی!

قابل ذکر ہے کہ جب سے منو بھاکر نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کیا ہے تب سے ان پر انعامات کی بارش ہورہی ہے۔ حال ہی میں انھیں چنئی کے ایک نجی اسکول میں تشریف لائی تھیں جہاں انھیں 2.07 کروڑ روپے بطور انعام پیش کئے گئے۔

منو بھاکر نے پیرس اولمپکس 2024 میں اپنی شاندار کارکردگی سے پورے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ منو بھاکر ایک ہی اولمپکس میں دو تمغے جیتنے والے پہلی بھارتی کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے 10 میٹر ایئر پسٹل کے سنگل اور مکسڈ مقابلوں میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جو لوگ دنیا گھومنا چاہتے ہیں وہ کھیلوں کا انتخاب کریں: منو بھاکر

ABOUT THE AUTHOR

...view details