اردو

urdu

ETV Bharat / sports

منوج تیواری بنگال کرکٹ کے سنگ میل ہیں:سورو گنگولی

Sourav Ganguly on Manoj Tiwary ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے منوج تیواری کو بنگال کرکٹ کے سنگ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بنگال کرکٹ رہے گا اس وقت تک منوج تیواری کا نام اور کارنامہ برقرار رہے گا۔

منوج تیواری بنگال کرکٹ کے سنگ میل ہیں:سورو گنگولی
منوج تیواری بنگال کرکٹ کے سنگ میل ہیں:سورو گنگولی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 3:24 PM IST

منوج تیواری بنگال کرکٹ کے سنگ میل ہیں:سورو گنگولی

کولکاتا:ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر اور کپتان سورو گنگولی نے منوج تیواری کے لئے منعقدہ الودعی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر کرکٹر کی زندگی میں ایک ایسا دن آتا ہے ایسے سب سے پسندیدہ کھیل کو الوادع کہنا پڑتا ہے۔منوج تیواری کی زندگی میں بھی وہ دن آ ہی گیا جب انہوں نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ کو الوادع کہہ دیا۔

سابق کپتان سورو گنگولی نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ منوج تیواری ایک صلاحیت مند کرکٹر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی اور ون ڈے کرکٹ کے ڈیبیو میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری بنانے کا بھی ریکارڈ ان کے نام درج ہے۔انہوں نے بین الاقوامی اور قومی سطح پر برسوں تک کرکٹ کھیلا ۔یہ بھی ایک کامیابی ہے ۔

بی سی سی آئی کے سابق صدر سورو گنگولی نے کہاکہ منوج تیواری نے دس ہزار سے زائد رن بنائے ہیں۔وہ ایک کرکٹر ہیں۔انہوں نے رنجی ٹرافی میں بہار کے خلاف بنگال کی بڑی جیت کے بعد کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔وہ اگر چاہتے تو مزید دو چار برسوں تک رنجی ٹرافی کھیل سکتے ہیں مگر انہوں نے اپنے کرکٹنگ کیرئیر کو آج ہی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیبیو ٹیسٹ میں ہی سرفراز خان کا بڑا کارنامہ، سنیل گاوسکر کے ریکارڈ کی برابری

واضح رہے کہ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایڈن گارڈن میں منوج تیواری کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز منوج تیواری کو گولڈن بیٹ اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details