اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی سی سی کا چیئرمین بننے پر ممتا بنرجی نے امت شاہ کو دے دی مبارکباد - Mamata Banerjee on Jay Shah - MAMATA BANERJEE ON JAY SHAH

بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کو آئی سی سی کا نیا چیئرمین بننے کے ایک دن بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر طنز کستے ہوئے انھیں مبارکباد دی ہے۔

Mamata Banerjee congratulate Amit Shah for Jay Shah ICC Chairman Appointment
آئی سی سی کا چیئرمین بننے پر ممتا بنرجی نے امت شاہ کو دے دی مبارکباد (IANS PHOTO)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 29, 2024, 7:36 PM IST

کولکاتہ: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں اور وہ یکم دسمبر 2024 سے اس کا عہدہ بھی سنبھال لیں گے۔ جس کے بعد ہر کوئی انھیں اپنے اپنے انداز میں مبارکباد پیش کر رہا ہے۔

لیکن مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے انھیں مبارکباد دینے کے بجائے جے شاہ کے والد امت شاہ کو مبارک باد دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ممتا بنرجی نے لکھا کہ مبارک ہو، مرکزی وزیر داخلہ، آپ کا بیٹا سیاست دان نہیں بنا، بلکہ آئی سی سی کا چیئرمین بن گیا ہے۔ یہ ایک ایسا عہدہ ہے جو سیاستدانوں کے عہدے سے زیادہ بڑا ہے۔ آپ کا بیٹا واقعی بہت طاقتور ہو گیا ہے اور میں آپ کو اس کی سب سے بڑی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ممتا بنرجی نے جے شاہ کے والد امت شاہ کو طنزیہ طور پر مبارکباد پیش کیا ہے۔ اگرچہ انہوں نے ٹویٹ میں مرکزی وزیر داخلہ پر براہ راست تنقید نہیں کیا، لیکن ممتا کے انداز بیاں میں طنز صاف طور پر جھلک رہا ہے۔

واضح رہے کہ 27 اگست کو جے شاہ بلامقابلہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ وہ اکتوبر 2019 سے بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور جنوری 2021 سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

کرکٹ کی دنیا نے جے شاہ کے دور میں کافی ترقی دیکھی ہے۔ گجرات میں دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم بنایا گیا ہے جس میں 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ مجموعی طور پر گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر جئے شاہ نے اپنے عہدے کو مضبوطی سے سنبھالا ہے۔

سیاسی جماعتیں 35 سال کی عمر میں بی سی سی آئی کے سکریٹری سے آئی سی سی کے اعلیٰ عہدے پر جے شاہ کے عروج کو ان کے والد امت شاہ کی طاقت کا اثر مانتی ہے۔ اس لیے ممتا نے اس بات کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ویسا ہی کچھ کہنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جے شاہ کو بطور آئی سی سی چیئرمین ہر ماہ کتنی تنخواہ ملے گی؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details