ممبئی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو گوتم گمبھیر کی شکل میں نیا ہیڈ کوچ مل گیا ہے۔ اب ٹیم انڈیا کے بالنگ کوچ کی تلاش تیز ہوگئی ہے۔ بی سی سی آئی بھی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے بالنگ کی تلاش میں ہے۔
بی سی سی آئی کی نظر میں ٹیم انڈیا کا بالنگ کوچ بننے کے لیے سابق ہندوستانی تیز گیند باز ظہیر خان اور لکشمپتی بالاجی کے نام شامل ہے۔ اے این آئی کی رپورٹ پر یقین کیا جائے تو بی سی سی آئی ان دونوں کے ناموں پر غور کر رہا ہے۔
ہندوستانی ٹیم کے سابق کوچ راہول ڈریوڈ کی ہندوستان کے ہیڈ کوچ کی مدت 30 جون کو ختم ہوگئی۔ اس کے بعد گزشتہ منگل کو گوتم گبھیر کو ٹیم انڈیا کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔