احمد آباد: آئی پی ایل 2024 کا پہلا کوالیفائر1 کولکاتا نائٹ رائڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 159 رنز بنائے۔
اس اہم میچ میں حیدرآباد کی بلے بازی نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پورے 20 اوور بھی نہیں کھیل سکے۔ حیدرآباد کے لیے راہل ترپاٹھی نے 35 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 55 رنز بنائے۔
حیدرآباد کے لیے راہل سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ ان کے علاوہ ہینرک کلاسن نے 32 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پیٹ کمنز نے آخری اننگز میں اہم 30 رنز بنائے۔ کولکتہ کی جانب سے مچل اسٹارک نے تین اور ورون چکرورتی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔