اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کے کے آر اور راجستھان کے درمیان 17 اپریل کو ہونے والے میچ کی تاریخ میں تبدیلی کا امکان - KKR vs RR To Be Rescheduled - KKR VS RR TO BE RESCHEDULED

آئی پی ایل 2024 کے شیڈول کے مطابق 17 اپریل کو ہونے والے میچ کولکتہ نائٹ رائڈرز بمقابلہ راجستھان رائلز میں تبدیلی کا امکان ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی اس میچ کو کسی اور جگہ پر کرانے یا رام نومی کے دن ملتوی کرنے پر غور کر رہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 1, 2024, 8:54 PM IST

نئی دہلی: آئی پی ایل 2024 کے شیڈول کے مطابق کولکتہ بمقابلہ راجستھان کے درمیان میچ 17 اپریل کو ایڈن گارڈنز میں کھیلا جانا تھا۔ لیکن مقامی پولیس نے اس دن رام نومی کی تقریبات کی وجہ سے مناسب سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکامی کا اظہار کرتے ہوئے اس میچ کو ملتوی یا کسی اور مقام پر منعقد کرنے کی بات کہی ہے۔

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (CAB) نے اس ضمن میں بی سی سی آئی کو مطلع بھی کردیا ہے۔ کولکتہ پولیس نے CAB کے صدر سنیہاشیش گنگولی کو لکھے ایک خط میں کہا کہ بنگال میں بھی سات مرحلوں کے عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو ووٹ ڈالے جانے والے ہیں۔

کولکتہ میں ووٹنگ یکم جون کو ہوگی۔چونکہ میچ رام نومی کے ساتھ ہو رہا ہے اور الیکشن کے لیے سکیورٹی کا ایک حصہ پہلے سے ہی تعینات ہے۔ اس لیے ہمارے لیے 17 اپریل کو ہونے والے میچ کے لیے مناسب سیکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

سی اے بی نے مشورہ دیا ہے کہ میچ کو یا تو ایک دن پہلے یعنی (16 اپریل) کردیا جائے یا 24 گھنٹے آگے یعنی 18 اپریل تک بڑھا دیا جائے۔ بی سی سی آئی کے ایک سینئر افسر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہاں، سی اے بی نے ہمیں مطلع کیا ہے کہ مقامی پولیس نے تاریخ کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے کہا ہے اور اس معاملے کو دیکھا جا رہا ہے۔ ہم نے ابھی تک نئی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details