کولکاتا: کولکاتا نئٹ رائڈرس اور ممبئی انڈنیز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ موسلادھار بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ اب بارش رک گئی ہے اور میدان کو خشک کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس میچ کا ٹاس کب ہوگا اور میچ کی پہلی گیند کب پھینکی جائے گی اس بارے میں ابھی کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے۔
کولکاتا نائٹ رائڈرز اور ممبئی انڈینز کے درمیان آئی پی ایل 2024 کا 60 واں میچ ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں آج شام کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں کے کے آر کے کپتان شریاس ایر اور ممبئی انڈنیز کے کپتان ہاردک پانڈیا کے درمیان سخت مقابلہ ہونے والا ہے۔ اس سیزن میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا مقابلہ 3 مئی کو 51 ویں میچ میں ہوا تھا جس میں کولکاتا نے ممبئی کو 24 رنز سے شکست دی تھی۔ اب اس میچ میں ممبئی اپنی ساکھ بچانے کے لیے میدان میں اترے گا کیونکہ وہ پہلے ہی آئی پی ایل 2024 کے پلے آف سے باہر ہوچکا ہے۔
کولکاتا کی ٹیم فی الحال پوائنٹس ٹیبل میں 11 میچوں میں 8 جیت اور 3 ہار کے ساتھ 16 پوائنٹس کی بدولت نمبر ون پوزیشن پر ہے۔ ممبئی کی بات کریں تو اس کے لئے رواں آئی پی ایل ڈراونا خواب ثابت ہوا ہے۔ممبئی کو 12 میچوں میں سے آٹھ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔4 میں سے جیت ملی ہے۔ممبئی آٹھویں پوزیشن پر ہے۔