کولکاتہ: کولکاتہ، 23 مارچ (یو این آئی) آندرے رسل (64) اور رمندیپ سنگھ (35) کے علاوہ فل سالٹ (54) کی تیز اننگز کی مدد سے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے ہفتہ کو یہاں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 ککے مقابلے میں سن رائزرز حیدرآباد (ایس آرایچ) کے خلاف سات وکٹوں پر 208 رنز بنائے۔
ایڈن گارڈن گراؤنڈ پر کے کے آر کے چار ٹاپ بلے باز 51 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ چکے تھے لیکن ایک سرے پر کھڑے سالٹ نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی نصف سنچری مکمل کی بلکہ رمندیپ کے ساتھ مل کر ٹیم کو مشکلات سے نکال لیا۔ رمندیپ کی اننگ کا خاتمہ پیٹ کمنز نے کیا جب کہ اگلے ہی اوور میں سالٹ بھی مارکنڈے کی گیند پر جانسن کے ہاتھوں لپکے گئے۔