حیدرآباد: سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی 4 سال قبل ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری اختیار کر لی تھی لیکن وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چنئی سپر کنگز کے لیے اب بھی کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
اگلے آئی پی ایل سے دھونی کے ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں کے درمیان بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے ان سے اپنا موازنہ کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔
دراصل کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور کنگ آف رومانس نے حال ہی میں آئیفا ایوارڈز تقریب کے دوران ماہی کے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایک تبصرہ کیا ہے۔ جس میں انھوں نے کہا کہ میں اور دھونی بہت زیادہ ملتے جلتے ہیں۔ کیونکہ وہ نا نا کہتے ہوئے بھی 10 آئی پی ایل کھیل چکے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں مشہور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کرن جوہر نے آئیفا ایوراڈز تقریب کی ہوسٹنگ کے دوران شاہ رخ خان سے سوال کیا کہ آپ کب ریٹائر ہورہے ہیں جس پر بالی ووڈ کے بادشاہ نے اپنا موازنہ سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی سے کردیا۔
شاہ رخ نے کہا کہ لیجنڈ کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ انھیں اس بات کا ادارک ہوتا ہے کہ انھیں کب ریٹائر ہونا ہے اور کب تک کھیلتے رہنا ہے۔ جیسے کی لیجنڈ سچن تنڈولکر، لیجنڈ فٹبالر سنیل چھیتری اور لیجنڈ ٹنس اسٹار راجر فیڈرر اس کی بہترین مثال ہیں، اس وجہ سے آپ کو بھی ریٹائر ہوجانا چاہیے۔
لیکن اس کے بعد کرن نے سوال کیا کہ اس حساب سے آپ کیوں ریٹائر نہیں ہوتے، اس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ میں الگ قسم کا لیجنڈ ہوں، میں اور دھونی دوسرے قسم کے لیجنڈ ہیں، نہ نہ کرکے بھی دس بار آئی پی ایل کھیل جاتے ہیں۔