اردو

urdu

ETV Bharat / sports

فٹبال میچ سے قبل اسرائیل کے قومی ترانے کے وقت اطالوی شائقین کا احتجاج - Italy Protest Against Israel - ITALY PROTEST AGAINST ISRAEL

اٹلی نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے مظاہروں پر پابندی لگا رکھی ہے اس کے باوجود فٹبال کی نیشنل لیگ میں اٹلی اور اسرائیل کے میچ درمیان اطالوی شائقین نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا اور شائقین نے اطالوی جھنڈا بھی اٹھا رکھا تھا جس پر ’لبرٹا‘ لکھا ہوا تھا، جس کے معنیٰ آزادی کے ہیں۔

Italy Fans Protest Against Israel during National Anthem in UEFA Nations League
فٹبال میچ سے قبل اسرائیل کے قومی ترانے کے وقت اطالوی شائقین کا اسرائیل کے خلاف احتجاج (AP PHOTO)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 10, 2024, 1:44 PM IST

ہنگری: یو ای ایف اے نیشنز لیگ میں 9 ستمبر کو اٹلی اور اسرائیل کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ جس میں ایک وقت ایسا منظر بھی سامنے آیا جو اسرائیل کو پسند نہیں آسکتا ہے۔

دراصل میچ سے قبل اسرائیل کا قومی ترانہ بجایا گیا اور اسی وقت تقریبا 50 شائقین نے اپنا چہرا پھیر کر اسٹیڈیم کی جانب اپنی پیٹھ کرکے اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا۔

سیاہ لباس میں ملبوس اطالوی شائقین نے اطالوی جھنڈا بھی اٹھا رکھا تھا جس پر (Liberta) یعنی آزادی لکھا ہوا تھا اور احتجاج کرنے والے گروپ کی جانب سے دکھائے گئے دیگر بینرز پر سیاہ پٹیاں لگی ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ تقریبا ایک سال سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے، جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اسی تنازعہ کی وجہ سے اسرائیل نے اپنے ہوم گیمز ہنگری منتقل کر دیے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے آپس میں قریبی تعلقات کا اشتراک کیا۔ اوربان نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے مظاہروں پر پابندی لگا رکھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قسم کا احتجاج عوامی تحفظ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

اسرائیل اور اٹلی کے میچ کی میزبانی بوڈاپسٹ کے بوزسک ایرینا میں کیا گیا تھا جس میں اٹلی نے 2-1 سے جیت درج کرنے میں کامیاب ریا۔جبکہ بیلجیئم اور اسرائیل کے درمیان دوسرا میچ ہنگری کے ڈیبریسن میں کھیلا گیا۔ جس میں بیلجیئم نے 3-1 سے جیت درج کرنے میں کامیاب رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details