لکھنو:لکھنو میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل کے48 ویں میچ میں لکھنو سپرجائنٹس اور ممبئی انڈنیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔دونوں ٹیمیں اپنے آخری میچ میں ملی شکست کو بھول کر جیت کی راہ پر واپس لوٹنا چاہیں گی۔
رواں آئی پی ایل میں لکھنؤ نے اب تک کل 9 میچ کھیلے ہیں جس میں اسے پانچ میں جیت ملی جبکہ چار میں شکست کاسامنا کرنا پڑا ہے۔اس وقت ایل ایس جی کے کل 10 پوائنٹس ہیں اور پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں پوزیشن پر ہے۔ دوسری طرف ممبئی کی بات کریں تو اس نے اب تک 9 میچ کھیلے ہیں۔ ممبئی انڈنیز کو 6 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ اس نے کل 3 میچ جیتے ہیں۔
لکھنؤ اور ممبئی کے درمیان اب تک کل 4 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ممبئی کی ٹیم ایل ایس جی کے سامنے مکمل طور پر کمتر نظر آئی ہے۔ لکھنؤ نے 3 میچ جیتے ہیں جبکہ ممبئی کی ٹیم کو صرف ایک میچ میں جیت ملی ہے۔ ایل ایس جی کا ممبئی کے خلاف سب سے بڑا اسکور 199 رنز ہے۔ممبئی کا سب سے زیادہ اسکور 182 رنز ہے۔
لکھنؤ کی طاقت اور کمزوریاں