نئی دہلی: آئی پی ایل 2025 سے پہلے میگا آکشن ہونے والا ہے۔ اس سے پہلے ہی رنکو سنگھ نے آئی پی ایل فرنچائز کو بڑا اشارہ دے دیا ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ 2023 میں لگاتار پانچ چھکے لگا کر اپنی پہچان بنانے والے رنکو سنگھ اس وقت کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اسٹار کھلاڑی ہیں۔
2023 میں اپنے شاندار آئی پی ایل سیزن کے بعد رنکو سنگھ نے اگست میں آئرلینڈ سیریز کے دوران بھارت کے لیے ڈیبیو کیا اور اس کے بعد سے وہ دو ون ڈے اور 23 ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ رنکو اس وقت کے کے آر کی بیٹنگ لائن اپ میں ایک اہم کھلاڑی ہے اور توقع ہے کہ آئی پی ایل 2025 کے لیے ہونے والی میگا نیلامی سے قبل فرنچائز ان کو ریلیز نہیں کریں۔
لیکن اگر کے کے آر نے انہیں ریلیز کردیا تو رنکو سنگھ نے اپنی دوسری پسندیدہ ٹیم سے کھیلتے ہوئے نظر آسکتے ہیں۔ رنکو نے 'اسپورٹس تک' سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ویراٹ کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلور میں شامل ہونا چاہیں گے، کیونکہ کے کے آر کے بعد ان کی دوسری پسندیدہ ٹیم آر سی بی ہے۔
واضح رہے کہ رنکو سنگھ کے ویراٹ کوہلی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور گزشتہ سیزن میں انہوں نے کوہلی سے ایک اور بیٹ مانگا تھا، جس ویڈیو کافی زیادہ وائرل ہوئی تھی۔ اگرچہ کوہلی ٹوٹے ہوئے بلے کے بارے میں سن کر خوش نہیں ہوئے لیکن بعد میں انہوں نے رنکو کو نیا بیٹ تحفے میں دیا۔