حیدرآباد:ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد کے اپل میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل کے 41 واں میچ رائل چیلنجرز بنگلوعو کے لئے بہت اہم ہے۔آر سی بی کی ٹیم اس میچ میں جیت درج کرنے کے ساتھ ساتھ حیدرآباد سے گزشتہ میچ میں ملی شکست کا بدلہ بھی لینے کی کوشش کرے گی۔
رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کی اب تک کی کارکردگی
آئی پی ایل کے 17 ویں سیزن میں اب تک دونوں ٹیموں کی کارکردگی کی بات کریں تو رائل چیلنجرز بنگلور نے اب تک 8 میچ کھیلے ہیں اور صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔سات میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے وہ پوائنٹس ٹیبل میں آخری پوزیشن ہر ہے۔
دوسری طرف سن رائزرس حیدرآباد نےرواں آئی پی ایل میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم 7 میچ کھیل چکی ہے۔حیدرآباد کو سات میچوں میں سے 5 میں جیت ملی ہے جبکہ 2 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔سن رائزر حیدرآباد اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سی ایس کے صحیح لے کی تلاش میں ہے: فلیمنگ - IPL 2024
سن رائزر حیدرآباد بمقابلہ رائل چیلنجرز بنگلورو
رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں آئی پی ایل میں اب تک 24 میچوں میں آمنے سامنے ہو چکی ہیں۔ ان 24 میچوں میں سے آر سی بی نے 10 میچ جیتے ہیں۔ جبکہ حیدرآباد نے 13 میچوں میں جیت درج کی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ حالانکہ گزشتہ 6 میچوں میں دونوں ٹیموں نے بالترتیب تین تین میچ جیت ہیں۔