اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آج آر سی بی کا مقابلہ کے کے آر سے، اب تک کس کا پلڑا بھاری؟ - RCB vs KKR - RCB VS KKR

آئی پی ایل 2024 کا دسواں میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز بمقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلا جائے گا۔ آر سی بی اور کے کے آر نے اب تک 32 میچ کھیل چکے ہیں جن میں بنگلورو نے 14 جبکہ کولکتہ نے 18 میچ جیتے ہیں۔

IPL 2024 RCB vs KKR
آج آر سی بی کا مقابلہ کے کے آر سے، اب تک کس کا پلڑا بھاری؟

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 29, 2024, 4:43 PM IST

بنگلورو: رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) جمعہ کو آئی پی ایل 2024 کے 10 ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کی میزبانی کرے گا۔ دونوں ٹیمیں سیزن کے اپنے اپنے ابتدائی میچ جیت چکی ہیں۔

آر سی بی اس سے پہلے پنجاب کنگز کے خلاف سیزن کی اپنی پہلی جیت درج کرچکا ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں آگے بڑھنے کے لیے لگاتار دوسری جیت درج کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ جبکہ کے کے آر نے سیزن کا اپنا پہلا میچ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف گھر پر جیتا تھا۔

دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں ابھی تک 32 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں، جن میں کے کے آر کو برتری حاصل رہی ہے۔ یہاں تک کہ اپنے پچھلے پانچ مقابلوں میں کولکتہ نے پانچ میں سے چار میچ جیت کر آر سی بی کے خلاف اپنا دبدبہ برقرار رکھا ہے۔

آر سی بی بمقابلہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلے گئے میچوں کی بات کریں تو دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 32 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں رائل چیلنجرز بنگلور نے 14 جبکہ کولکتہ نے 18 میچ جیتے ہیں۔

آج جب دونوں ٹیمیں بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی تو شائقین کی نظریں ویراٹ کوہلی اور کے کے آر کے کپتان شریس ایئر پر ہوں گی۔

کولکتہ کے شائقین کو آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی مچل اسٹارک سے بہت زیادہ امیدیں ہوں گی۔ گزشتہ میچ میں انہیں بہت زیادہ پٹائی ہوئی تی۔

دونوں ٹیموں کے ممکنہ پلیئنگ الیون:

رائل چیلنجرز بنگلورو: فاف ڈو پلیسس (کپتان)، انوج راوت (وکٹ کیپر)، ویراٹ کوہلی، رجت پاٹیدار، گلین میکسویل، کیمرون گرین، دنیش کارتک، الزاری جوزف، میانک ڈاگر، محمد سراج، یش دیال، مہیپال لومرور۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز: فلپ سالٹ (وکٹ کیپر)، شریس ایئر (کپتان)، وینکٹیش ایئر، نتیش رانا، رنکو سنگھ، رمندیپ سنگھ، آندرے رسل، سنیل نارائن، مچل اسٹارک، ہرشیت رانا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details