موہالی:دہلی کیپیٹلس کے 174 رنوں کے ہدف کو پنجاب کنگز نے 19.2 اوورز میں چھ وکٹوںکے نقصان پر حاصل کرلیا۔پنجاب کنگز کی جانب سے انگلینڈ کے آل راونڈر سیم کورین نے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا۔ انہوں نے 47 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔اس کے علاوہ لیم لیونگسٹون 38 رن بنا کر ناٹ آوٹ ریے۔پربھاسمرن سنگھ 26 رن اور کپتان شیکھر دھون 22 رن بنائے ۔
دہلی کیپیٹلس کی جانب سے خلیل احمد اور کلدیپ یادو کو دودو جبکہ ایشانت شرما کو ایک وکٹ ملا۔ اس سے قبل پنجاب کے موہالی کے مولان میں واقع ویدیندر سنگھ انٹڑنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی پی ایل 2024 کے دوسرے میچ میں پنجاب کنگز نے ٹاس جیت کر دہلی کیپیٹلس کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
دہلی کیپیٹلس کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے جارحانہ انداز میں اننگ کی شزوعات کی اور تین اوورز میں ہی 30 رن بنا ڈالے۔ چوتھے اوورز میں دہلی کیپیٹلس کے 39 رنوں کے مجموعی اسکور پر تیز گیند باز ارش دیپ سنگھ نے مچل مارش کو 20 رنوں کے انفرادی اسکور پر کیچ آوٹ کرکے پویلین کی راہ دیکھائی۔ہرشل پیٹل نے ڈیوڈ وارنر کو 29 رنوں کے انفرادی اسکور پر کیچ آوٹ کرایا۔اس کے بعد کپتان رشبھ پنت13 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 18 رن بنا کر پیٹل کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔
رکی بھول محض تین رن بنا کر ہریرت برار کی گیند پر شرما کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ٹرسٹن اسٹوب بھی 5 رن بنا کر جلد پویلین لوٹ گئے۔اکثر پیٹل تھوڑی ہمت کے ساتھ بلےبازی کرنے کی کوشش کی مگر وہ بھی 21 رنوں کے انفرادی اسکور پر رن آوٹ ہوگئے۔