کولکاتا:آئی پی ایل 2024 کا 51 واں میچ ممبئی انڈینز بمقابلہ کولکتہ نائٹ رائڈرز کے درمیان شہر وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ممبئی کولکاتا کو گھر پر شکست دے کر سیزن کی اپنی چوتھی جیت درج کرنا چاہے گی۔ کولکاتا کی نظریں پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط کرنے پر ہوں گی۔
دونوں ٹیموں کی اب تک کی کارکردگی
اگر آئی پی ایل میں دونوں ٹیموں کی اب تک کی کارکردگی کی بات کریں تو کولکاتا نے جہاں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہیں ممبئی نے شائقین کو مایوس کیا ہے۔ کولکاتا 9 میں سے 6 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ممبئی نے 10 میں سے صرف 3 میچ جیتے ہیں اور اس کے پلے آف تک پہنچنے کے امکانات نہ کے برابر ہے۔
ممبئی بمقابلہ کولکاتا آمنے سامنے
اگر ہم ممبئی بمقابلہ کولکاتا کے درمیان کھیلے گئے میچوں کی بات کریں تو ممبئی کاپلڑا بھاری رہا ہے۔ ممبئی اور کے کے آر کے درمیان اب تک 32 میچ کھیلے جا چکے ہیں جس میں ممبئی نے 23 میچ جیتے ہیں جبکہ اسے 9 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کولکتہ نے صرف 9 میچ جیتے ہیں۔ ایسے میں جہاں ممبئی کا اعتماد بلند ہوگا وہیں اسے ہوم گراؤنڈ کا فائدہ بھی ملنے کی امید ہے۔