اردو

urdu

ETV Bharat / sports

محمد شامی انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر

Shami Ruled Out Of IPL بھارت کے تیز گیند باز محمد شامی بائیں ٹخنے میں انجری کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ 2024 کے لیے دستیاب نہیں رہیں گے۔ حال ہی میں محمد شامی کو ونڈے ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے ارجن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

Mohammed Shami
محمد شامی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 2:58 PM IST

Updated : Feb 22, 2024, 4:20 PM IST

حیدرآباد: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار گیند باز محمد شامی آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے بعد سے چوٹ کی وجہ سے ٹیم انڈیا سے باہر تھے۔ اب وہ چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 2024 سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

شامی جنوری کے آخری ہفتے میں ٹخنوں میں انجری کے باعث خصوصی انجیکشن لینے لندن گئے تھے، جہاں انہیں بتایا گیا کہ وہ تین ہفتوں کے بعد ہلکی دوڑ لگانا شروع کر سکتے ہیں۔ بی سی سی آئی کے ایک ذریعہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس انجکشن نے کام نہیں کیا اور اب صرف ایک ہی آپشن بچا ہے اور وہ سرجری ہے۔ جس کے لیے وہ جلد ہی برطانیہ روانہ ہو جائیں گے۔

محمد شامی کا آئی پی ایل سے باہر ہونا شبمن گل کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے کیونکہ ہاردک پانڈیا کے گجرات ٹائٹنز کی کپتانی چھوڑنے کے بعد شبمن گل کو ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے۔ اب وہ اپنے اہم تیز گیند باز کے بغیر آئی پی ایل 2024 میں کپتانی کریں گے۔

محمد شامی انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کا حصہ پہلے سے ہی نہیں ہے، انھوں نے آخری بار بھارت کے لیے نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں کھیلا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ محمد شامی 24 وکٹوں کے ساتھ بھارت کی شاندار ورلڈ کپ مہم کے اہم کرداروں میں سے ایک تھے۔ اسی شاندار کاکردگی کی وجہ سے شامی کو حال ہی میں ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ شامی نے اپنے دہائیوں پر محیط کیریئر میں 229 ٹیسٹ، 195 ون ڈے اور 24 ٹی 20 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محمد شامی کو ارجن ایوارڈ جبکہ بیڈمنٹن جوڑی کو کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا گیا

Last Updated : Feb 22, 2024, 4:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details