ویشاکھاپٹنم:انڈین پریمئیر لیگ کے 16 ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائڈرس اور دہلی کیپیٹلس کی ٹیمیں ویشاکھا پٹنم نبرد آزما ہیں۔ آئی پی ایل کے پوائنٹ ٹیبل میں کولکاتا نائٹ رائڈرس دوسری پوزیشن پر ہے جب کہ دہلی کیپیٹلس ساتویں مقام پر ہے۔ جہاں کے کے آر آج کے میچ میں جیت درج کرکے لیگ ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔
کولکاتا نائٹ رائڈرس دو میچوں میں دو جیت کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ دہلی کیپیٹلس تین میں ایک جیت اور دو شکست کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے لیے آج کا میچ بہت ہی اہم ہے۔ دوسری طرف دہلی کیپیٹلس آج کے کیچ میں جیت درج کرنے کی بھر پور کوشش کرے گی۔ اس میچ میں دہلی کیپیٹلس کو جیت ملتی ہے تو یقین پوائنٹ ٹیبل میں پیشرفت کی امید بڑھ جائے گی۔