اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کولکاتہ اور گجرات کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ - GT vs KKR - GT VS KKR

کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کو اب ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی گجرات ٹائٹنز کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

Kolkata vs Gujarat match canceled due to rain
کولکاتہ اور گجرات کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ (Etv Bharat)

By ETV Bharat Sports Team

Published : May 13, 2024, 10:47 PM IST

Updated : May 13, 2024, 11:00 PM IST

احمدآباد: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں گجرات ٹائٹنز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا۔ یہ میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونا تھا، لیکن بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔

میچ منسوخ ہونے کے بعد شبمن گل کی قیادت میں گجرات کی ٹیم کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔ دراصل، یہ ٹیم اب پلے آف کی دوڑ سے بھی باہر ہو چکی ہے۔

گجرات نے اب تک 13 میں سے 5 میچ جیتے ہیں اور 7 ہارے ہیں۔ یہ ایک میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہو گیا۔ اس طرح گجرات کی یہ ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں 11 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

دوسری جانب شریس ائیر کی کپتانی والی کولکتہ ٹیم پہلے ہی پلے آف میں اپنی جگہ بنا چکی ہے۔ وہ اب تک 13 میں سے 9 میچ جیت چکے ہیں اور 3 ہارے ہیں۔ ایک بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کی وجہ ایک پوائنٹ ملا ہے جس کی وجہ سے کے کے آر کے کل 19 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور ابھی بھی وہ پوئنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔

Last Updated : May 13, 2024, 11:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details