اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2024 کے مکمل شیڈول کا اعلان، 26 مئی کو چنئی میں فائنل - IPL 2024 Schedule

بی سی سی آئی نے پیر کو انڈین پریمیئر لیگ کے جاری 17 ویں سیزن کے دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ فائنل میچ 26 مئی کو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 25, 2024, 6:24 PM IST

Updated : Mar 25, 2024, 8:05 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: بورڈ فار کنٹرول آف کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پیر کو آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق آئی پی ایل کے 17ویں سیزن کا فائنل میچ 26 مئی کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، جسے چیپاک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، دفاعی چیمپئن چنئی سپر کنگز کا ہوم گراؤنڈ ہے۔

یہ تیسرا موقع ہوگا جب چنئی آئی پی کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔ اس سے قبل 2011 اور 2012 میں چنئی نے آئی پی ایل فائنل کی میزبانی کی تھی۔چنئی 12 سال کے طویل وقفے کے بعد دنیا کی عظیم ترین فرنچائز لیگ کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔

پہلا کوالیفائر 21 مئی کو احمد آباد میں اور دوسرا کوالیفائر 24 مئی کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ احمد آباد 22 مئی کو ہونے والے ایلیمینیٹر کی میزبانی بھی کرے گا۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 22 فروری کو آئی پی ایل کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا، جس میں 22 مارچ سے 7 اپریل تک ہونے والے میچوں کے بارے میں معلومات دی گئی تھیں۔ دوسرا مرحلہ 8 اپریل سے شروع ہوگا۔ اس دن چنئی میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں 21 میچوں کا شیڈول طے کیا گیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے میں کل ملاکر 52 میچ کھیلے جائیں گے۔ ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے آئی پی ایل کا شیڈول دو مرحلوں میں جاری کیا گیا۔

Last Updated : Mar 25, 2024, 8:05 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details