ممبئی :ممبئی کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ہفتہ کو یہاں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 43ویں میچ میں ٹاس جیت کر دہلی کیپٹلس کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ مزیان ٹیم دہلی کیپٹلس کی جانب سے جیک فریسر میک گورک اور ابھیشیک پورل نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 114 رنوں کی شراکت داری کی۔ جیک فریسر میک گورک نے 27 گیندوں پر 11 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 84 رن بناکر چوالہ کی گیند پر محمد نبی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔
اس کے بعد ابھیشیک پورل 27 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36 رن بنا کر محمد نبی کی گیند پر وکٹ کے پیچھے ایشان کسن کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے
ویسٹ انڈیز کے بلے باز شائی ہوپ 17 گیندوں پر 5 چھوکوں کی مدد سے 41 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ممبئی انڈنیز کی جانب سے چولہ اور محمد نبی کو ایک ایک وکٹ ملا۔دہلی کیپٹلس نے 15 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 190 رن بنالئے ہیں۔
اس سے قبل ارون جیٹلی اسٹیڈیم کی چھوٹی باؤنڈری کو دیکھتے ہوئے یہ امید کی جا رہی تھی کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بلے بازی کو ترجیح دے گی، تاہم کپتان ہاردک نے اپنے فیلڈنگ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا، “گراؤنڈ چھوٹا ہے اور وہ بعد میں پیچھا کرنا پسند کریں گے۔