اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2024 کا افتتاحی میچ آج، آر سی بی اور سی ایس کے آمنے سامنے - CSK vs RCB - CSK VS RCB

آئی پی ایل 2024 کا افتتاحی میچ آج چنئی سپر کنگز بمقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان ایم چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ کے آغاز سے قبل 6.30 سے ​​7.30 تک افتتاحی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 3:04 PM IST

چنئی: آئی پی ایل 2024 کے لیے شائقین کے انتظار کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ اس باوقار لیگ کا افتتاحی میچ آج چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں شام 7:30 سے کھیلا جائے گا۔ چنئی اور بنگلورو دونوں ٹیمیں اس کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔ میچ کے آغاز سے قبل 6.30 سے ​​7.30 تک افتتاحی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جس میں بالی ووڈ ستارے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔

چنئی اور آر سی بی کے درمیان کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلورو کے لیے چنئی کے چیلنج پر قابو پانا آسان نہیں ہوگا۔ چنئی اپنے ہوم گراؤنڈ چیپاک کا بادشاہ ہے۔ آر سی بی اور چنئی کے درمیان یہاں کھیلے گئے میچوں میں آر سی بی کو 7 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، صرف ایک میچ میں کامیابی ملی ہے۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ فاف ڈو پلیسس کے ساتھ آر سی بی اس چیلنج پر قابو پا سکتا ہے یا نہیں۔

اگر ہم بنگلورو اور چنئی کے درمیان کھیلے گئے مجموعی میچوں کی بات کریں تو دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 31 میچ کھیلے گئے ہیں جن میں چنئی نے 20 میچ جیتے ہیں اور بنگلورو نے 10 میچ جیتے ہیں جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ آج چنئی ایم ایس دھونی کی کپتانی میں نہیں بلکہ رتوراج گائیکواڑ کی کپتانی میں کھیلے گی۔ چیپاک میں اب تک 76 آئی پی ایل میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے 46 میچ جیتے ہیں۔

یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا چنئی گایکواڈ کی کپتانی میں چیپاک میں وہی دبدبہ برقرار رکھ پاتا ہے کی نہیں جو دھونی کے دور میں تھا یا پھر دھونی کی کپتانی کے بغیر بنگلورو کا غلبہ رہے گا۔ قابل ذکر ہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب دھونی نے چنئی کی کپتانی چھوڑی ہے۔ اس سے قبل 2022 میں رویندرا جڈیجہ کو کپتان بنایا گیا تھا لیکن بعد میں چنئی کی خراب کارکردگی کے باعث دھونی کو دوبارہ کپتان بنا دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل 2024 کے کیپٹین فوٹو شوٹ سے بڑے کھلاڑی آوٹ

ABOUT THE AUTHOR

...view details