حیدرآباد: بھارتی ٹیم 27 جولائی سے سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کرے گی۔ اس دورے کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ روہت شرما کے ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کے بعد سوریہ کمار یادو کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ون ڈے ٹیم کی قیادت روہت شرما ہی کریں گے۔
ہاردک پانڈیا کو کپتانی نہ ملنے کے بعد سابق بھارتی کرکٹر سنجے بانگڑ کا خیال ہے کہ سری لنکا کے دورے سے قبل ہاردک پانڈیا کو بھارت کے ٹی ٹوئنٹی کپتان کا مضبوط دعویدار سمجھا جارہا تھا۔ لیکن ہاردک کو کپتان نہ بنانے سے ان کو کافی دکھ ہوا ہوگا۔ سنجے بانگڑ خود اس فیصلے کے بعد حیران ہیں کیونکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے بعد ہاردک پانڈیا روہت شرما کی غیر موجودگی میں ٹیم انڈیا کی کپتانی کرتے تھے۔
اسٹار اسپورٹس پر بانگڑ نے کہا، 'جہاں تک ہاردک کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان نہ ہونے کا تعلق ہے، اس فیصلے سے میں تھوڑا حیران ہوں، کیونکہ پچھلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے بھی ایسا لگ رہا تھا کہ اگر روہت کپتان نہیں بنتے ہیں تو پھر ہاردک ہی کپتان بنتے اس لیے تو میں تھوڑا حیران ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے اس سمت میں آگے بڑھنا بھی شروع کر دیا تھا۔ سلیکٹرز نے بھی وہ طریقہ ڈھونڈ لیا تھا۔ لیکن مجھے اچانک یہ یو ٹرن پریشان کن لگتا ہے۔ اگرچہ بانگڑ کو سوریہ کمار یادو کی کپتانی کی صلاحیت پر کوئی شک نہیں ہے، لیکن انہوں نے اسے ہاردک پانڈیا کے ساتھ ناانصافی قرار دیا۔